ان لوگوں کے فنون و جنون کا احوال جنہوں نے فن کو ضرورت بنا دیا ۔جسے دیکھے بنا چین نہيں آتا ۔

Tuesday, December 21, 2010

ریتیلے فن پارے

یہ ہیں کچھ فن پارے جو شیشے کی شفاف بوتل میں ریت ڈال کر بنائے گئے ہیں ۔ تو آپ کو اس میں کیا خاص بات نظر آ رہی ہے۔






ان کی خاص بات دیکھنے کے لیے یہ جان لیں کہ یہ ریت کے فن پارے بوتل کو توڑے یا کاٹے بغیر بنائے جاتے ہيں۔ 
جن میں ایک چمچے سے رنگین ریت ڈالا جاتا ہے اور پھر   نشتر نما اوزار کی مدد سے  ان ریت کے ڈھیروں کو شکل دی جاتی ہے۔ جس سے بوتل کی بیرونی دیوار پر ان ریت کے ڈھیروں کی بناوٹ کاریگر کی مرضی کے مطابق بیٹھ جاتی ہے۔ یہ کام انتہائی مہارت اور فنکارانہ نظر مانگتی ہے۔ 

مکمل ہونے کے بعد ان بوتلوں کو منہ تک مزید ریت سے بھر کر اچھی طرح تمام ریت کو بٹھا دیا جاتا ہے۔ تا کہ یہ ریت کے ذرات بعد میں ہلنے نہ پائیں ۔ پھر کوئی سخت چیز جیسے موم یا لاکھ وغیرہ سے ان بوتلوں کا منہ بند کر دیا جاتاہے۔ 

اس کو بنانے کے طریقے کو سمجھنے کے لیے ایک سادہ سا نمونہ یہ ہے ۔ 

اس فن میں زیادہ شہرت اردن کے کاریگروں کو حاصل ہے ۔

اردن کے ایک دکان پر بنائے گئے یہ فن پارے اور ان کی نمائش

کچھ مزید نمونے ۔
--- http://art-is-odd.blogspot.com/

No comments:

Post a Comment

اپنا پیغام یہاں لکھیں