ان لوگوں کے فنون و جنون کا احوال جنہوں نے فن کو ضرورت بنا دیا ۔جسے دیکھے بنا چین نہيں آتا ۔

Monday, January 3, 2011

اتنا کافی نہيں ہے Latte Art

اب صرف اتنا ہی کافی نہیں کہ گاہکوں کو  پینے کے لیے کافی پیش کردیا
 نیا زمانہ ہے گاہکوں کو لبھانے کے انداز  بدلتے جا رہے ہيں ۔ اب کافی  پینے سے پہلے یا پینے سے زیادہ دیکھنے کی چیز بھی بن سکتی ہے۔



اب سوال یہ ہے کہ کافی میں دیکھنے کے لیے کیا ہے ۔ اس میں مستقبل کا حال تو دیکھنے سے رہے ۔ تواس کے لیے اس کی سطح پر بنا دی جاتی ہے تصویر اور

اس مصوری کے لیے چار رنگ  ( سی-ایم-وائی-کے) یا اس قسم کی کسی اور کلر اسکیم کی ضرورت نہیں  بس کافی کے ہلکے براؤن , چاکلیٹ کے گہرے براؤن اور ملائی / کریم کے سفید رنگوں کے امتزاج سے بھی مصوری کی جا سکتی ہے۔ 
اور اس فن کو کہا جاتاہے 
Latte Art
یہ فن 80 یا 90 کی دہائی میں واشنگٹن - امریکہ کے شہر" سیٹ ال " میں متعارف ہوا   اور باقاعدہ طور پر اس کو شہرت ملی اک کافی شاپ میں جس کا نام تھا 
 Espresso Vivace
.کافی شاپ کے مالک ڈیوڈ اسکومر اس کا سہرا دیتے ہيں 

Jack Kelly of Uptown espresso 

کوجنہوں نے اس مصوری کے لیے مائیکرو فومکےاستعمال کو بہتر بنایا 










شروع میں اس فن میں دل کے خاکے بنائے جاتے رہے پھر بعد میں اس میں گل کاری  کا اضافہ کیا گیا ۔


donnybrook-fair-cappuccino-art


bang-fo-yo-buck


finale-nederlands 







matcha-latte



  ان عارضی فن پاروں کی مقبولیت کو دیکھتےہوئے  اسکومر نے اس فن کو سِکھانے کے لیے باقاعدہ کورس کا آغاز کر دیا ۔



cafe-mocha 
caffe-vergnano-1882  
coffee-genie  
latte-fun-with-daughter 










latte-bear  
what-could-ve-been  

یہ "لیٹ اے " کافی دو چیزوں کا آمیزہ ہوتی ہے ایک کافی کے بیجوں کا تیل اور دوسرا کافی کا آبی آمیزہ ۔ 
ڈیزائن بنانے کے لیے پہلے خالی کپ میں کافی کی ایک گاڑھی تہہ بٹھا دی جاتی ہے اور پھر اس کے بیچ میں سے کریم/ دودھ کا گھوٹا  ایک دھار کی صورت میں گرایا جاتا ہے ۔ جب کپ کافی سے بھر جاتا ہے منہ تک  تب اس کی سطح پر کاریگری کی جاتی ہے۔


 شروع میں یہ مصوری  فن کاروں کے ہاتھ سے کی جاتی تھی ۔ جس میں سے بعض ڈیزائن مشہور بھی ہوتے اور آنے والے کاریگر اس کی نقالی کرتے مگر اب جدید زمانے میں اس کام کے لیے اب باقاعدہ مشینیں بھی آگئی ہيں جن میں بنے بنائے خاکوں اور تصاویر کو کافی کی سطح پر منقش کر دیا جاتا ہے ۔






اس کے بعد  یقیناً لیٹ اے آرٹ کے لیے ڈیزائنوں کی کمی نہ ہوگی ۔






اور اب اسی مشین سے متعلق تازہ ترین پیش رفت یہ ہے کہ ان مشینوں میں یہ اضافہ کر دیا گیا ہے کہ  جس گاہک نے کافی کا آرڈر دیا ہے یہ اسی وقت اس گاہک کی تصویر لے کر کافی کی سطح پر  بنا دیتے ہيں ۔





--- http://art-is-odd.blogspot.com/

No comments:

Post a Comment

اپنا پیغام یہاں لکھیں