ان لوگوں کے فنون و جنون کا احوال جنہوں نے فن کو ضرورت بنا دیا ۔جسے دیکھے بنا چین نہيں آتا ۔

Monday, October 11, 2010

نابینا مصورہ

کینوس پر خوب صورت رنگ بکھیرنے والی نابینا مصورہ کے فن پارے
نیو یارک ۔ ۔ سی ایم ڈی ۔۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والی مصورہ ۔

لزا فٹی پلڈی (Lisa Fittipaldi)


 دراصل اکمعاشی تجزیہ نگار تھیں لیکن قدرت کی ستم گری کا شکار ہو کر


 نہ صرف وہ اپنی بصارت سے محروم ہوگئیں بلکہ ملازمت سے بھی ۔ 1993 میں آنکھوں کی بیماری میں مبتلا ہو کر جب ان کی بینائی جاتی رہی تو وہ شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہو کر زندگی سے مایوس ہونے لگیں ۔ دو سال تک مختلف علاج اور ٹیسٹ وغیرہ کے باوجود جب ان کی بینائی ٹھیک نہ ہوسکی تو ان کے شوہر نے انہيں مصوری سے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی راہ سجھائی ۔




لزا نے اس شعبے میں اپنی بینائی کو رکاوٹ نہیں بننے دیا اور کئی کورسز وغیرہ کر کے مصوّری کو مکمل طور پر اپنا لیا ۔ لزا کے بنائے گئے مصوّری کے شاہ کار دیکھ کر جہاں ایک طرف لوگوں کی آنکھیں دنگ رہ جاتی ہیں وہيں بناء بتائے کوئی یہ بھی نہيں جان سکتا کہ یہ کسی نابینا کا کارنامہ ہے۔












http://art-is-odd.blogspot.com/

2 comments:

اپنا پیغام یہاں لکھیں